ایم پی اے عون حمید ڈوگر کا سکول اپ گریڈ کرنے کا اعلان

ایم پی اے عون حمید ڈوگر کا  سکول اپ گریڈ کرنے کا اعلان

وسندے والی (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی عون حمید ڈوگر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خان گڑھ کا دورہ کیا جہاں پرنسپل ملک شاہد حسین چھجڑا اور سینئر اساتذہ نے ان کا استقبال کیا۔ ۔۔۔

سکول انتظامیہ نے ایم پی اے کو ادارے میں درپیش مسائل، تعلیمی سہولیات اور طلباء کو پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر عون حمید ڈوگر نے سکول کے مختلف شعبہ جات، کلاس رومز اور انتظامی امور کا جائزہ لیا جبکہ طلباء سے ملاقات کرکے ان کی تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود معیاری تعلیم کی فراہمی خوش آئند ہے ۔ ایم پی اے نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خان گڑھ کو اپ گریڈ کرکے ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دلوانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سکول میں جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے سولر سسٹم نصب کرانے اور ٹف ٹائل لگوانے کا بھی اعلان کیا تاکہ طلباء کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں