لودھراں میں زیرو ویسٹ مہم، صفائی پہلی ترجیح قرار

لودھراں میں زیرو ویسٹ مہم، صفائی پہلی ترجیح قرار

ستھرا پنجاب ٹیمیں فیلڈ میں متحرک، عیدالاضحیٰ پر مثالی صفائی انتظامات کا اعلان

لودھراں (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صفائی ستھرائی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے لودھراں انتظامیہ زیرو ویسٹ مہم کے لیے الرٹ ہے ، جبکہ عوام میں صفائی کے شعور کی آگاہی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر نگرانی افسران فیلڈ میں سرگرم ہیں جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی لیاقت علی گیلانی نے جمعہ کے اجتماع کے دوران شہریوں سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام صفائی اور طہارت پر زور دیتا ہے ، اور ہمیں اپنی روزمرہ زندگی میں اس تعلیم پر عمل کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے مثالی انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ شہریوں کے تعاون کے بغیر زیرو ویسٹ ہدف حاصل کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ عید پر شہریوں میں شاپر بیگز تقسیم کیے جائیں گے اور جانوروں کی آلائشیں گھر گھر سے وصول کی جائیں گی تاکہ گلیاں اور سڑکیں صاف رکھی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ٹیمیں شفٹ وائز پورے شہر میں متحرک رہیں گی اور ہر سیکٹر میں عملہ تعینات ہوگا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور صفائی مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں