سمیجہ آباد سکول کے دو اساتذہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق
فرہاد ناصر اور جاوید اقبال کی نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت
ملتان (خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول سمیجہ آباد ملتان کے دو اساتذہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق فرہاد ناصر (ایس ایس ای) اور جاوید اقبال (پی ایس ٹی) الگ الگ روڈ حادثات میں انتقال کر گئے ۔فرہاد ناصر کی نماز جنازہ پیراں غائب قبرستان کی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں اساتذہ، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دوسری جانب جاوید اقبال کی نماز جنازہ نیازی گراؤنڈ، زیڈ ٹاؤن نزد شاہ ٹاؤن ملتان میں ادا کی گئی جبکہ ان کی دوسری نماز جنازہ آبائی گاؤں بستی مٹھو، شجاع آباد میں بھی ادا کی گئی، جہاں عمائدین شہر اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔دونوں اساتذہ کی اچانک وفات پر تعلیمی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے ۔