زکریا یونیورسٹی:سمر سمسٹر آن لائن پڑھانے کا فیصلہ، ایس او پیز جاری
ایم فل ،پی ایچ ڈی کے امتحانات جاری ، ہاسٹل بند رکھے جائیں گے ، تمام شعبوں کے ڈین ، سربراہان کم سے کم عملے کے ہمراہ دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں گے ، یونیورسٹی اعلامیہ
ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریایونیورسٹی کا سمر سمسٹر آن لائن پڑھانے کافیصلہ،ہاسٹل بند، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے امتحانات جاری رکھے جائیں گے تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی ملتان میں گرمائی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے آن لائن سمسٹر، ہوسٹل بندش اور امتحانات جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے زکریا یونیورسٹی ملتان نے 2026ء کی گرمائی تعطیلات یکم جون سے 14 اگست تک جاری رہیں گی اس دوران ڈیوٹی کے لئے ایس اوپیز جاری کئے گئے ہیں جسکے مطابق تمام شعبہ جات کے ڈین اور سربراہان تعطیلات کے دوران بھی اپنے دفاتر میں کم از کم عملے کے ہمراہ حاضری دیں گے ۔
اگر وہ چھٹیوں کا حصہ لینا چاہیں تو متبادل انتظامات اور وائس چانسلر کی پیشگی اجازت ضروری ہوگی ایم فل اور پی ایچ ڈی کے امتحانات جاری رہیں گے 15 جون 2026 سے شروع ہونے والے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے فائنل امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے چھٹیوں میں سمر سمسٹر مکمل آن لائن ہوگا،سمر سمسٹر کی کلاسیں 8 جون 2026 سے آن لائن موڈ میں شروع ہوں گی اساتذہ گھروں سے آن لائن لیکچر دیں گے ۔ طلبہ صرف مڈ ٹرم اور فائنل امتحانات کے لئے کیمپس آئیں گے باقی تمام تعلیمی سرگرمیاں کیمپس پر معطل رہیں گی چھٹیوں میں انرجی سیونگ کی جائے گی چھٹیوں کے دوران تمام الیکٹرک آلات بند رکھنے کی ہدایت ہے تاہم لیب اس سے مبرا ہوں گی تمام ہوسٹل بند رہیں گے سوائے قاسم اور زینب ہال کے ، جو غیر ملکی طلبہ کے لئے کھلے رہیں گے ۔