عید پر گراں فروشی جاری رہی من مانے ریٹس وصول
کوٹ ادو ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عید الاضحیٰ کے تینوں روز کوٹ ادو میں دکانداروں کی جانب سے گراں فروشی کا سلسلہ جاری رہا اور شہریوں کو اشیائے ضروریہ من مانے نرخوں پر فروخت کی جاتی رہیں ۔ ۔۔۔
گوشت کے ساتھ استعمال ہونے والی سبزیوں کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا جس میں پیاز 150 روپے ، ٹماٹر 120 روپے ، دیسی لہسن 500 روپے ، ادرک چائنہ 600 روپے ، سبز مرچ 400 روپے ، لیموں دیسی 800 روپے اور سبز دھنیا 500 روپے فی کلو تک فروخت کیا گیا ۔
اسی طرح ملک شاپ دکانداروں نے دودھ 200 روپے فی کلو اور دہی 300 روپے فی کلو تک فروخت کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ۔ شہریوں نے مہنگائی اور گراں فروشی پر شدید تشویش اور ناراضی کا اظہار کیا۔