وہاڑی میں 535سے زائد عید اجتماعات

وہاڑی میں 535سے  زائد عید اجتماعات

وہاڑی (خبرنگار) ضلع بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر نمازِ عید کے 535 سے زائد اجتماعات منعقد ہوئے۔۔۔

 جہاں پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ سنت ابراہیمی کے تحت قربانی کا سلسلہ تینوں روز جاری رہا۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق عید اجتماعات کے دوران حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی اور ضلع بھر میں سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔ عیدالاضحیٰ کے تینوں روز امن و امان کی صورتحال مجموعی طور پر تسلی بخش رہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں