پولیس کے ناکے شہریوں کو مشکلات موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند
وہاڑی (خبرنگار) عید کے دوسرے اور تیسرے روز وہاڑی پولیس کی مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں کے دوران شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ شہریوں کے مطابق ہیلمٹ، کاغذات یا ڈرائیونگ لائسنس میں سے کسی ایک کی کمی پر سینکڑوں موٹر سائیکل متعلقہ تھانوں میں بند کر دیئے گئے۔۔۔۔
۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اپنے عزیز و اقارب سے ملنے اور بچوں کو پارکوں میں لے جانے والے افراد کے موٹر سائیکل مختلف ناکہ بندیوں پر روک کر ویری فکیشن کے نام پر قبضے میں لے کر تھانوں میں بند کیے گئے ۔ بعض شہریوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے پاس مکمل کاغذات موجود ہونے کے باوجود موٹر سائیکل بند کر دیئے گئے جس سے عید کے موقع پر انہیں شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ عوامی حلقوں نے ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال، آر پی او ملتان اور ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔