قاسم پارک :بچوں سامنے منشیات کا استعمال، شہریوں میں تشویش
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) قاسم پارک میں بچوں کے سامنے منشیات کے بے دریغ استعمال کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ۔۔۔۔
جھولا ٹھیکیدار پر نشئی افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق واحد فیملی قاسم پارک میں بچوں کے جھولوں کے سامنے سرعام منشیات استعمال کی جا رہی ہے ۔ متعدد ویڈیوز میں پارک میں موجود جھولا مالک کے دوست کو بچوں کے سامنے سگریٹ میں چرس بھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ۔ والدین کا کہنا ہے کہ ایسے مناظر بچوں کی ذہنی اور اخلاقی تربیت پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔
جبکہ پارک کا ماحول بھی غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے ۔