شہری کے گھر پر قبضہ کی کوشش، ملزموں پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر )شہری کی گھر پر قبضہ کی کوشش کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ۔۔۔
سیتل ماڑی پولیس کو مزمل بشیر نے بتایا کہ ملزم شاہ زہیب ،ارشاد وغیرہ نامعلوم کے ہمراہ مسلح آئے زبردستی گھر پر قبضہ کی کوشش کرکے ارتکاب جرم کیا ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔