سوئی ناردرن کی کارروائی 60گیس میٹرز کی چیکنگ

سوئی ناردرن کی کارروائی 60گیس میٹرز کی چیکنگ

ملتان(خصوصی رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی 06 میٹر منقطع، 60 کیسز کی چیکنگ کی گئی۔۔۔

 تفصیل کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں حالیہ کارروائیوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں 60 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 06 گیس میٹر منقطع کر دیئے گئے تین میٹر ریڈنگ ریورس ہونے کی وجہ سے کاٹ لئے گئے۔ , تین میٹر جو کمپریسر استعمال کر رہے تھے کاٹ لئے گئے ،دو میٹر کمرشل استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں