منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، ہیروئن اور شراب برآمد

منشیات فروشوں کیخلاف  کارروائیاں، ہیروئن اور شراب برآمد

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے متعدد ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہیروئن، چرس اور شراب برآمد کر لی۔۔۔

 پولیس کے مطابق تھانہ سٹی شجاع آباد نے کارروائی کے دوران ملزم عبدالعزیز کے قبضے سے ایک کلو 60 گرام ہیروئن جبکہ ملزم رضا سے 200 گرام ہیروئن برآمد کی۔ تھانہ صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم علی اکبر سے ایک کلو 50 گرام چرس قبضے میں لے لی۔تھانہ صدر جلالپور پولیس نے ملزم بلال سے ایک کلو 60 گرام ہیروئن، تھانہ نیو ملتان پولیس نے ملزم اجمل سے ایک کلو 280 گرام ہیروئن جبکہ تھانہ ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم مرتضیٰ سے ایک کلو 120 گرام ہیروئن برآمد کی۔دوسری جانب تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے ملزم شاہد سے 10 لٹر شراب، تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے ملزم فیصل سے شراب برآمد کر لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں