واپڈا کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

واپڈا کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف  ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

وہاڑی ،میلسی(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار، نمائندہ دنیا)میپکو کمپلیکس وہاڑی میں آل واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کی جانب سے۔۔۔

 واپڈا کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں یونین رہنماؤں اور سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی اور نجکاری کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپڈا کمپنیوں کی نجکاری سے نہ صرف ملازمین کے حقوق متاثر ہوں گے بلکہ عوامی مفادات کو بھی نقصان پہنچے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں