وہاڑی میں قائداعظم پارک کی بحالی کا کام شروع

وہاڑی میں قائداعظم پارک کی بحالی کا کام شروع

ٹربائن مرمت، پانی کی فراہمی بحال کرنے کیلئے بلدیہ کی کارروائی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)اے ڈی سی جی و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وہاڑی رانا غلام مرتضیٰ نے کہا ہے کہ شہر کی تزئین و آرائش، پارکوں کی حفاظت اور شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے یہ بات شرقی کالونی کے قائداعظم پارک میں خراب ٹربائن کی مرمت اور گراؤنڈ میں پانی کی فراہمی کے کام کے آغاز کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی ایک مثبت اور قومی جذبہ ہے جبکہ شہریوں کا تعاون اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔بلدیہ وہاڑی کی جانب سے یہ اقدام سماجی رہنما عبدالعزیز بھٹہ کی نشاندہی پر کیا گیا، جنہوں نے پارک میں ٹربائن کی خرابی اور سبزہ متاثر ہونے کے مسئلے کی نشاندہی کی تھی۔ خرابی کے باعث پارک کا گراؤنڈ اور سبزہ متاثر ہو رہا تھا۔ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت پر بلدیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹربائن کی مرمت اور پانی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے ۔ شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پارک کی خوبصورتی اور تفریحی ماحول جلد مکمل طور پر بحال ہو جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں