مسلح افراد کاماں بیٹی پر تشدد، دھمکیاں
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ محمودکوٹ کے علاقے چاہ گرمانی شرقی میں مسلح افراد نے ماں بیٹی پر تشدد کیا اور ۔۔
سنگین دھمکیاں دیں،مقدمہ درج۔ محمد عیسیٰ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق اس کی اہلیہ فرزانہ بی بی اپنی بیٹی رضوانہ کے ہمراہ گلی سے گزر رہی تھیں کہ سابقہ رنجش پر اعجاز اور امتیاز نے دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،ملزم اعجاز نے چھری لہرا کر قتل کرنیکی دھمکیاں بھی دیں،شور شرابے پر ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔