ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کانیو ماڈل بازار کی بیوٹیفکیشن کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کانیو ماڈل بازار کی بیوٹیفکیشن کا جائزہ

ترقیاتی کام معیار کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ، عثمان طاہر جپہ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہر کی خوبصورتی اور شہری سہولیات میں بہتری کیلئے جاری اقدامات کے تحت ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے نیو ماڈل بازار کا دورہ کیا اور وہاں جاری بیوٹیفکیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے بازار میں جاری تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی، رنگ و روغن، شجرکاری اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں منصوبوں کی پیش رفت اور مختلف مراحل کے بارے میں بریفنگ دی۔عثمان طاہر جپہ نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن کے کام اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جائیں تاکہ شہریوں اور تاجروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی، صفائی اور عوامی سہولیات کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نیو ماڈل بازار شہر کا اہم تجارتی مرکز ہے ، اس کی بہتری سے نہ صرف شہریوں کو بہتر ماحول میسر آئے گا بلکہ شہر کے مجموعی حسن میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو جاری منصوبوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں