زیادتی کے واقعات، 5 ملزموں کیخلاف کارروائی شروع
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں پانچ ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
مظفر آباد پولیس کو فیاض نے بتایا میری بیٹی پڑھنے کیلئے ملزم کے گھر گئی جس نے بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ سٹی شجاع آباد پولیس کو بلقیس بی بی نے بتایا کہ ملزم نے میرے بیٹے سے زیادتی کی اور صدر جلالپور پولیس کو اقبال نے کہا کہ ملزموں نے میرے بھتیجے سے زیادتی کرکے ارتکاب جرم کیا ۔