ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری :ابوبکر صدیق

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر  کارروائی جاری :ابوبکر صدیق

ماہڑہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ آفیسر ٹریفک ابوبکر صدیق نے کہا کہ شہریوں میں ٹریفک شعور اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں وہ عثمان خٹک اور انجینئر علی سرفراز سے گفتگو کر رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں