گاڑی کی خرید و فروخت میں مبینہ فراڈ، مقدمہ درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گاڑی کی خرید و فروخت کے دوران مبینہ فراڈ اور امانت میں خیانت کا واقعہ سامنے آیا ہے جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
چک نمبر 568 ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد فرحان نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے لیہ روڈ چوک سرور شہید پر اللہ توکل کے نام سے گاڑیوں کا شوروم قائم کیا ہوا ہے ۔ مدعی کے مطابق ملزمان فضل الٰہی گجر، احد صدیق اور طاہر صدیق اس کے شوروم پر آئے اور بولان کیری ڈبہ گاڑی ماڈل 2022 (رجسٹریشن نمبر AYD-697) کی قیمت 22 لاکھ روپے طے کی گئی۔درخواست کے مطابق ملزمان نے خود کو ڈیلر ظاہر کرتے ہوئے گاڑی فروخت کر کے رقم بعد ازاں ادا کرنے کا وعدہ کیا اور اس دوران گاڑی کا سمارٹ کارڈ اور این او سی بھی حاصل کر لیا۔