16سالہ نوجوان کا اغوا کمرے میں بند کرکے تشدد

16سالہ نوجوان کا اغوا   کمرے میں بند کرکے تشدد

سکندرآباد (نامہ نگار) 10سالہ نوجوان کا اغوا، کمرے میں بند کر کے وحشیانہ تشدد، نقدی بھی چھین لی گئیتھانہ صدر کے علاقے موضع کھوہ کھاکھی والا میں مسلح ملزمان نے 16 سالہ نوجوان گل شیر کو اغوا کے بعد کمرے میں بند کر کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

 پولیس نے زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر کے 6 ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔، عبدالحکیم کا 16 سالہ بیٹا گل شیر بھٹے پر مزدوری کے لیے جا رہا تھا کہ راستے میں رانا نواز، راشد اور ربنواز سمیت 5 مسلح ملزمان نے اسے اغوا کر لیا۔ ملزمان بیٹے کو ایک کمرے میں لے گئے جہاں اسے رسیوں سے باندھ کر ڈنڈوں اور سوٹوں سے بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور جیب سے ہزاروں روپے بھی چھین لیے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں