جلوس روٹس سے لٹکتے تار ہٹائے جا رہے ہیں :ایکسین میپکو

 جلوس روٹس سے لٹکتے تار ہٹائے جا رہے ہیں :ایکسین میپکو

میپکو عملے کی کی خصوصی ڈیوٹیاں، بجلی فراہمی برقرار رکھنے کی یقین دہانی

میلسی (نامہ نگار ) ایکسین میپکو ڈویژن میلسی چوہدری محمد اکرم جٹ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے تمام روٹس سے لٹکتے تاروں اور ممکنہ رکاوٹوں کو مکمل طور پر ہٹایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میپکو سٹاف کی خصوصی ڈیوٹیاں پہلے سے اور محرم کے دوران بھی لگا دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی مقام پر بجلی سے متعلق کوئی مسئلہ پیش نہ آئے ۔ ایکسین کے مطابق روٹس پر موجود تمام تنصیبات کو کلیئر کرنے کے واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں اور عزاداران کسی بھی مسئلے کی صورت میں متعلقہ ٹیم یا دفتر سے فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم میں بجلی کی ترسیل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ مانیٹرنگ اور سرویلنس کا عمل بھی جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں