نشتر، سزایافتہ قیدی دوران علاج چل بسا

نشتر، سزایافتہ قیدی  دوران علاج چل بسا

ملتان (کرائم رپورٹر )نشتر ہسپتال میں سزا یافتہ قیدی دوران علاج چل بسا ،پولیس نے لاش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

سنٹرل جیل میں مقدمہ کا سزا یافتہ احمد علی کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی سزا یافتہ قیدی کو جیل ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بہتر علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کرنے کا کہا جیل حکام نے قیدی کو سکیورٹی کے سخت حصار میں نشتر ہسپتال داخل کرایا ۔نشتر ڈاکٹرز نے قیدی کو علاج معالجہ کیلئے وارڈ نمبر 10منتقل کردیا جس کا علاج جاری تھا کہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا ۔نشتر ہسپتال ڈاکٹرز کے مطابق مذکورہ قیدی انسیفلائٹس (ٹی بی ایم)کے مرض میں مبتلا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں