12سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی،ملزم گرفتار
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا) 12 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی، پولیس نے ملزم گرفتار کر لئے۔
محلہ غنی شاہ کے رہائشی سلیم اختر نے تھانہ سٹی کودی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کے بارہ سالہ بیٹے کو علی ،وسیم ،ندیم ،خالد ،عمار ،وقاص ،سراج ،ذیشان ،انس اورقاسم نے ورغلاکر یکے بعد دیگرے زیادتی کی ہے ۔پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔