کئی مقدمات میں مطلوب ملزم سمیت 2گرفتار، اسلحہ برآمد
کوٹ ا دو(نامہ نگار)کوٹ ادو سٹی تھانہ کا محمد یونس اے ایس آئی کو اطلاع ملی کہ محمد سجاد جو کئی مقدمات میں ملوث ہے اور پولیس کو مطلوب ہے۔۔۔
اس وقت موڑچوک پر موجود ہے اگر فوری ریڈ کیا جائے تو گرفتار کیا جا سکتا ہے پولیس نے موقع پر ریڈ کر کے محمد سجاد کو گرفتار کر لیا تلاشی لینے پر اس کی نیفے سے 30 بور پسٹل دو ضرب گولیاں برآمد ہوی ۔ لائسنس اور اجازت نامہ بھی پیش نہ کر سکا ۔ محمد ناصر اے ایس ائی شیر والی نرسری کے ساتھ موجود تھا ایک شخص پیدل آ رہا تھا پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے لگا پولیس نے موقع پر پکڑ کر محمد سانول جو سینما روڈ کا رہائشی بتایا جاتا ہے پکڑ کر اس کے قبضے سے 30 بور پسٹل دو ضرب گولیاں برآمد کر لیں۔