میاں چنوں:خاوند نے مبینہ طور پر زہر پلاکر بیوی کو قتل کردیا

میاں چنوں:خاوند نے مبینہ طور پر زہر پلاکر بیوی کو قتل کردیا

خضر حیات نے مزاحمت پر 28سالہ فوزیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا : والد

میاں چنوں (سٹی رپورٹر)بیوی کو مبینہ طور پر شوہر نے زبردستی زہر پلا کر جان سے مار دیا تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقے موضع موسی علی کھکھ میں 28سالہ فوزیہ بی بی کو اس کے شوہر نے زبردستی زہر پلائی اور مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بناتا رہا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی میاں چنوں پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ابتدائی تفتیش کے دوران جائے وقوعہ سے پولیس کو 30 بور کے خالی خول بھی ملے۔

پڑوسیوں کے مطابق گھر میں فائرنگ کا سن کر جب ہم لوگ پتہ کرنے آئے تو دروازہ بند تھا جو بار بار دستک پر بھی نہ کھولا گیا لڑکی کے والد نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا خضر حیات اس سے قبل بھی متعدد بار شدید ہماری بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا اور فون کر کے اطلاع دی دی کہ اپ کی بیٹی نے زہر کھا لیا آ کر لاش لے جائیں ہم نے پولیس تھانہ تلمبہ کو اطلاع کی اور جب موقع پر پہنچے تو ہمارے داماد کا پورا خاندان ہی گھر سے غائب ہو چکا تھا اور ہماری بیٹی صحن میں مردہ پڑی تھی،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے فرانزنگ ٹیسٹ کے لئے بھیج دئے ہیں ،مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا گیا ہے ایس ایچ او تھانہ تلمبہ اخلاق احمد کے مطابق تحقیقات جاری ہے اور رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ سامنے آ جائے گی ملزم کو جلد ٹریس کر کے پکڑ لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں