فصل کو نقصان پہنچانے سے منع کرنے پر میاں ، بیوی پر تشدد
کوٹ ادو (نامہ نگار)فصل کو نقصان پہنچانے سے منع کرنے پر چھ افراد کا دو ساتھیوں کے ہمراہ میاں بیوی پر تشدد۔۔۔
نواحی علاقہ بیٹ نشان والا کی رہائشی آمنہ نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ میں گھر پر موجود تھی عامر، یاسین، ہارون، عبدالرشید، شہباز ، اشرف اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ بھینس لے کر میری تل فصل میں آگئے ، منع کیا تو زدو کوب کرنے لگے سوٹوں کے وارسے مجھے زخمی کر دیا بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے۔