سرکاری قیمتوں میں کمی کے باوجود ایل پی جی سستی نہ ہوسکی
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی بے اثر، گھریلو سلنڈر بدستور 4 سے ساڑھے 4 ہزار روپے میں فروخت۔۔۔
حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے باوجود ضلع وہاڑی میں گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی نمایاں کمی نہ آ سکی۔ مختلف علاقوں میں گھریلو سلنڈر 4 ہزار سے ساڑھے 4 ہزار روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے ، جس کے باعث صارفین کو سرکاری ریلیف کا فائدہ نہیں مل سکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود بعض دکاندار من مانے دام وصول کر رہے ہیں۔