ایس ڈی او میپکو برطرف 4افسروں، اہلکاروں کو سزائیں
ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ایس ڈی او کو ملازمت سے برطرف کرنے اور 4ایس ڈی اوز و اہلکاروں کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
میپکو ہیڈ کوارٹر میں اٹیچ ایس ڈی او سیف اللہ کو ملازمت سے برطرف کیا گیانقصان کی رقم کا 50فیصد 233108روپے وصول کرنیکا حکم بھی دیا۔ایڈیشنل ایس ڈی او محمد رضوان شریف کو تین مختلف کیسز میں سزاسنائی ہے جس میں ایک سال کے لئے موجودہ سکیل میں ایک درجہ تنزلی جبکہ دو کیسز میں ایک، ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی گئی۔ ایس ڈی او صفینہ شمشاد کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکنے کی سزا سنائی ۔ میٹرسپروائزر گریڈ سیکنڈ خالد محمود کی ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی گئی ہے۔