ناقص تفتیش پر 7تفتیشی افسروں کو شوکاز نوٹس جاری
انویسٹی گیشن ریویو بورڈ میں مقدمات کی پیش رفت پر وضاحت طلب
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )چیئرمین بورڈ ایس پی انویسٹی گیشن شاہد رشید کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ریویو بورڈ کا انعقادانویسٹی گیشن ریویو بورڈ میں ممبران ایس پی انویسی گیشن (1) ارشد گجر اور ایس ڈی پی او صدر سرکل سعید سیال نے شرکت کی بورڈ کے دوران زیر سماعت مقدمات کی تفتیشی پیش رفت، شواہد، گواہوں کے بیانات اور قانونی تقاضوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا انویسٹی گیشن ریویو بورڈ میں متعلقہ تفتیشی آفیسر کی موجودگی میں مختلف نوعیت کے مقدمات کے فریقین کے مؤقف سنے گئے دوران بورڈ متعلقہ تفتیشی افسروں سے مقدمات کی پیش رفت اور تحقیقات کے مختلف پہلوؤں پر وضاحت طلب کی گئی، انویسٹی گیشن بورڈ میں ناقص تفتیش پر 7تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن شاہر رشید کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات کی تفتیش مکمل شفافیت، میرٹ، غیر جانبداری اور قانون کے مطابق کی گئی تفتیش کا بنیادی مقصد حقائق کو سامنے لانا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ناقص یا غیر معیاری تفتیش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔