میاں چنوں:ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت جاری

میاں چنوں:ایل پی جی کی  مہنگے داموں فروخت جاری

میاں چنوں(سٹی رپورٹر)ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت جاری متعلقہ ادارے خاموش تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے 33 پیسے فی کلو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جس کے بعد ایل پی جی کا نیا سرکاری ریٹ 241 روپے 43 پیسے فی کلو مقرر کیا گیا ہے ۔لیکن میاں چنوں شہر اور گردونواح میں سرکاری ریٹ پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔ میاں چنوں شہر میں ایل پی جی 460 روپے جبکہ دیہی علاقوں میں ایل پی جی 500 سے 510 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے ،۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں