سانحہ کاہنہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروئی ناگزیر،صفدرعباسی

سانحہ کاہنہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروئی ناگزیر،صفدرعباسی

واقعے نے ایل ڈی اے کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھا دیئے ، ناہید خان

ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز کے رہنماؤں ڈاکٹر صفدر علی عباسی اور ناہید خان نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی عمارت گرنے سے 14 معصوم بچوں کی ہلاکت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے سخت احتساب کا مطالبہ کیا ہے ۔مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ بلڈنگ کنٹریکٹر کی مجرمانہ غفلت کے باعث پیش آنے والے اس حادثے نے پورے ملک کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں کیونکہ عمارتوں کی تعمیر میں حفاظتی معیار یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لاہور میں طویل عرصے سے غیر قانونی تعمیرات، کرپشن اور ناقص نگرانی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، اگر انہیں نظر انداز کیا گیا تو ایسے سانحات دوبارہ جنم لیتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض حادثہ نہیں بلکہ انسانی المیہ ہے اور غفلت یا لالچ کے باعث بچوں کی جانوں کا ضیاع ہرگز قبول نہیں کیا جا سکتا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں