گلبرگ ہاؤسنگ سکیم کیس ، ملزم اقبال قریشی کی ضمانت منظور
ملتان (کورٹ رپورٹر) احتساب عدالت ملتان کے جج نعیم احمد نے گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سکیم کیس میں ملوث محمد اقبال قریشی کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری سات جولائی تک منظور کرلی ہے۔۔۔
نیب کے پروسیکیوٹر ثاقب حسن بخاری نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ اقبال قریشی نے بطور متاثرہ 11 کروڑ روپے کا کلیم نیب میں جمع کرایا تھا لیکن قیصر اقبال کی گرفتاری کے بعد انکشاف ہوا کہ زمین کے سودے میں وہ نو کروڑ روپے ایڈوانس لے چکا ہے جب نیب نے اسے طلب کیا تو اس نے عدالت عالیہ ملتان بینچ میں رٹ دائر کر دی کہ اسے ہراساں و پریشان کیا جا رہا ہے۔ قومی احتساب بیورو ملتان نے قیصر اقبال کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے تفتیش کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ نوید احمد نے ڈیڑھ ارب روپیہ ابدالی سکوائر پراجیکٹ میں انویسٹ کر دیا ہے جو کہ ابدالی روڈ پر زیر تعمیر ہے۔