میپکو ڈویژن یونین انتخابات شہزاد خالد پانچویں بار بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب

میپکو ڈویژن یونین انتخابات   شہزاد خالد پانچویں بار  بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب

وہاڑی(نمائندہ خصوصی) میپکو ڈویژن وہاڑی میں یونین کے انتخابات میں شہزاد خالد مسلسل پانچویں بار بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔

ان کے انتخاب کا باضابطہ اعلان ہوتے ہی ڈویژن بھر کے ملازمین میں خوشی کی فضا پیدا ہو گئی اور انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ملازمین نے نو منتخب جنرل سیکرٹری کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی قیادت میں ملازمین کے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر جنرل سیکرٹری شہزاد خالد نے ملازمین کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان کی ذاتی نہیں بلکہ ملازمین کے اعتماد، محبت اور یکجہتی کا مظہر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں