سٹیشنری 10 فیصد مہنگی، والدین پریشانی میں مبتلا
کتابیں، کاپیاں، پنسلیں، پین پر 10فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا
ملتان (خصوصی رپورٹر)سٹیشنری مہنگی ہوگئی کتابیں ، کاپیاں، پین پنسلوں پر راتوں رات قیمتوں میں اضافہ والدین پریشان ہوگئے تفصیل کے مطابق یکم جولائی سے نئے مالی سال 2026-27 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جس کے ساتھ ہی حکومت کے نئے ٹیکس اقدامات نافذ العمل ہو گئے ہیں۔ نئے فنانس بل کے تحت جہاں کئی شعبے متاثر ہوئے ہیں، وہاں سکول جانے والے بچوں کے استعمال کی درجنوں سٹیشنری اشیاء پر بھی 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے جس نے تنخواہ دار اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے والدین کی پریشانیوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے حکومتی نوٹیفکیشن کے بعد جن اشیاء پر 10 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوا ہے ، ان میں ں پنسل، قلم، جیومیٹری بکس، شارپنر، مشقی کتابیں ،سکول گلیو، رائٹنگ پیڈز اور کلر پنسلیں شامل ہیں سٹیشنری کی درجنوں اشیاء پر بیک وقت 10 فیصد ٹیکس لگنے سے راتوں رات قیمتیں بڑھا دی گئیں اس طرح نئے تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے ہی پنسل،ربڑ اور شارپنر جیسی بنیادی چیزیں مہنگی ہوگئیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ،سٹیشنری پر ٹیکس عائد ہونے سے مارکیٹ میں ان اشیاء کی ریٹیل قیمتوں میں فوری طور پر 10 سے 15 فیصد تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔