ہیڈ نرس کنیز فاطمہ کو نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کا اضافی چارج تفویض

ہیڈ نرس کنیز فاطمہ کو نرسنگ  سپرنٹنڈنٹ کا اضافی چارج تفویض

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کی ہیڈ نرس کنیز فاطمہ کو نرسنگ سپرنٹنڈنٹ (BS-18) کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا ہے ۔ حکومت پنجاب کے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیٔر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔

اس موقع پر ہسپتال سرگودھا کے اے ایم ایس ڈاکٹر طارق محمود۔ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر کاشفہ حمید بھلی ،آفس سپرٹینڈنٹ ملک ناصراور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد عمران گورائیہ نے نو منتخب نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کنیز فاطمہ سے ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔کر کے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ہسپتال میں نرسنگ کے شعبے کی بہتری اور مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں