لاکھوں کے طلائی زیورات برآمد

 لاکھوں کے طلائی زیورات برآمد

ماچھیوال (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چوری کی بڑی واردات کا سراغ لگا لیا ۔۔۔

اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمد کر لیے ۔ پولیس نے انتھک محنت کے بعد نہ صرف ملزمان کو گرفتار کیا بلکہ ان کے قبضے سے چوری شدہ زیورات بھی برآمد کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق محمد بلال سکنہ ریاض آباد کے گھر سے 13 سے 14 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہو گئے تھے ۔ متاثرہ شہری کی اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی اور جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ متاثرہ شہری محمد بلال نے زیورات کی برآمدگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا ثاقب نذیر اور ان کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے انتھک محنت کے ذریعے نہ صرف ملزمان کو گرفتار کیا بلکہ ان کا قیمتی زیور بھی واپس دلایا۔ شہری نے ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال، ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو اور ایس ایچ او رانا ثاقب نذیر کا شکریہ ادا کیا۔ شہریوں نے بھی تھانہ سٹی پولیس کی اس فوری اور کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پولیس آئندہ بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اسی طرح مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں