بچوں کا استحصال روکنے کیلئے چائلڈ ہیلپ لائن مکمل فعال
بدسلوکی، جنسی استحصال روکنے کے ابتدائی اقدامات سے متعلق معلومات کی تشہیر
ملتان (لیڈی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے بچوں کے تحفظ بچوں کے ذاتی تحفظ بچوں کے استحصال کی روک تھام اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے ادارہ خودی سکول ماڈل ٹاؤن میں آگاہی سیشن کا اہتمام کیا گیا آگاہی سیشن میں پرنسپل ادارہ ہذا سندس نواز ، پی آر او ادارہ ہذا سید عاصم رضا، سماجی شخصیات صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم ، محمد ادیب، سکول ٹیچرز اور 60 سے زائد بچوں اور سٹاف نے شرکت کی انچارج شعبہ عوامی آگاہی چائلڈ پروٹیکشن بیورو راؤ نوید مختار پی آر او نے آگاہی سیشن کے دوران بچوں اور دیگر شرکاء کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ورکنگ چائلڈ ہیلپ لائن 1121 بچوں کے تحفظ بچوں کی ذاتی حفاطت گڈ ٹچ بیڈ ٹچ اور بچوں کے استحصال کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی دی بچوں کو بتایا گیا کہ کسی بھی اجنبی شخص سے کوئی بھی چیز لیکر نہ کھائیں ، بیورو کی جانب سے بچوں کو ایک سلوگن بھی بتایا گیا اور اسکی پریکٹس بھی کروائی گئی‘‘روکو بھاگو شور مچاؤ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل سندس نواز ودیگر کا کہنا تھا کہ جو قوم اپنے بچوں کی حفاظت نہیں کر سکتی وہ کامیاب نہیں ہو سکتی ۔بچوں کے تحفظ حقوق بچوں کے جنسی استحصال تشدد اور بدسلوکی سے بچاؤ کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا ۔