تھانہ صدر میں زیر حراست ملزم ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

تھانہ صدر میں زیر حراست ملزم ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جانبر نہ ہوسکا، انکوائری کمیٹی تشکیل

میاں چنوں (سٹی رپورٹر)تھانہ صدر میاں چنوں میں زیر حراست ملزم ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بھتیجے کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو چھریوں کے وار سے قتل کیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر محمد عادل کچھی کے مطابق مقدمہ نمبر 611/26 بجرم 302 میں گرفتار ملزم محمد اقبال سکنہ 147 پندرہ ایل کو آج ریمانڈ کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اچانک اس کی طبی حالت خراب ہو گئی۔ پولیس نے فوری طور پر اسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا، تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزم کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث واقع ہوئی۔ ڈی پی او خانیوال محمد عابد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن شاہد رشید کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے تاکہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے جانچ کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں