قصبہ شاہ جمال :شہری ایمرجنسی سہولت نہ ہونے پر سراپا احتجاج

 قصبہ شاہ جمال :شہری ایمرجنسی سہولت نہ ہونے پر سراپا احتجاج

مونڈکا(نامہ نگار ) چھیاسی مواضعات پر مشتمل قصبہ شاہ جمال میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور موٹر بائیک ایمبولینس کی سہولت نہ ہونے پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر ایمبولینس سنٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 رانا محمد یاسین شہباز، رانا شہزاد ببلو، رانا محمد عامر حمید ایڈووکیٹ، رانا محمد مرسلین حبیب، رانا محمد علی، محمد یاسین ابرار، محمد شاہ رحمان ہاشمی، شیخ صداقت علی، سردار عاشق حسین خان پتافی، رانا محمد حفیظ راجپوت چوہان اور دیگر شہریوں نے کہا کہ اتنے بڑے قصبے کے باوجود ریسکیو 1122 کی بنیادی ایمرجنسی سہولت دستیاب نہیں۔، جس کے باعث حادثات، ہارٹ اٹیک، فالج، شوگر یا بلڈ پریشر کی اچانک خرابی سمیت دیگر ہنگامی حالات میں مریضوں کو بروقت طبی امداد نہیں مل پاتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کم از کم موٹر بائیک ایمبولینس سروس اور مستقل ریسکیو 1122 ایمبولینس سنٹر فوری طور پر قائم کیا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت طبی امداد کی سہولت میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں