ویمن جیل میں قیدی خواتین کیلئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد
ملتان (لیڈی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب جیل ریفارمز پروگرام کے سلسلے میں ویمن جیل ملتان میں قیدی خواتین اور ان کے بچوں کی صحت کے لیے مفت طبی کیمپ لگایا گیا۔
ترجمان سوشل ویلفیئر کے مطابق کیمپ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی سربراہی، سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال سائرہ عمر کی ہدایات اور ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر و بیت المال ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم کی نگرانی میں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان اُم فروہ ہمدانی کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ کیمپ میں 50 قیدی خواتین اور 4 بچوں کا طبی معائنہ کیا گیا، جبکہ بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ کے ساتھ ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق مفت ادویات فراہم کی گئیں۔