ساؤتھ سٹی ہسپتال کی لفٹ عارضی طور بند
ملتان (لیڈی رپورٹر) ملتان کے سرکاری ساؤتھ سٹی ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کی سہولت کے لیے نصب لفٹ کے سینسر خراب ہونے کے باعث اسے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سینسر میں خرابی کے باعث لفٹ دوران استعمال اچانک رک جاتی ہے ، جس کے پیش نظر مریضوں، لواحقین اور عملے کو تاحکم ثانی لفٹ استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خرابی دور کرنے کے لیے متعلقہ کمپنی کے انجینئرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے ، جو سینسر اور ٹائمنگ ایکوریسی کو درست کریں گے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق چند مریضوں اور لواحقین نے آپریٹر کے بغیر لفٹ چلانے کی کوشش کی، جس کے باعث سینسر میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔