فرینڈز آف ملتان گروپ میں عاشق علی شجرہ کی شمولیت کا اعلان

فرینڈز آف ملتان گروپ میں عاشق علی شجرہ کی شمولیت کا اعلان

فرینڈز آف ملتان گروپ میں عاشق علی شجرہ کی شمولیت کا اعلانآئندہ انتخابات میں بھرپور حمایت، تاجر برادری کے اتحاد اور فعال چیمبر پر اتفاق

ملتان (لیڈی رپورٹر) ایوانِ تجارت و صنعت ملتان کے آئندہ انتخابات سے قبل فرینڈز آف ملتان گروپ کو ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ گروپ کے چیئرمین شیخ فضل الٰہی کی سربراہی میں وفد نے ممتاز سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت عاشق علی شجرہ اور ان کے صاحبزادے ممتاز علی شجرہ سے ملاقات کی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے اپنے ساتھیوں سمیت فرینڈز آف ملتان گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ وفد میں آصف مجید، شیخ فیصل سعید، میاں افتخار، ملک اسلم بھٹہ، رمضان بھٹہ، شیخ عمیر سعید اور سلطان محمود ناصر بھی شامل تھے ۔ملاقات میں ایوانِ تجارت کے آئندہ انتخابات، ملتان کی تاجر و صنعتکار برادری کو درپیش مسائل، چیمبر کے مؤثر کردار اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ا

س موقع پر عاشق علی شجرہ اور ممتاز علی شجرہ نے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں فرینڈز آف ملتان گروپ کو ووٹ دینے کے ساتھ بھرپور انتخابی مہم بھی چلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گروپ کا وژن ملتان کی تجارت و صنعت کے فروغ، کاروباری برادری کے حقوق کے تحفظ اور ایوانِ تجارت کو مزید فعال بنانے کے لیے قابل تحسین ہے ، اسی لیے وہ اپنے ساتھیوں سمیت اس کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔شیخ فضل الٰہی اور شیخ فیصل سعید نے شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ فرینڈز آف ملتان گروپ تمام تجارتی اور صنعتی حلقوں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں