ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی نومنتخب جنرل باڈی کا اجلاس
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی نومنتخب جنرل باڈی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملتان میں کرکٹ کے فروغ، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور کلب کرکٹ کی مزید بہتری کے لئے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملتان میں کرکٹ کی ترقی کے لئے مسلسل اقدامات کئے جا رہے ہیں۔، جس کا ثبوت انڈر 19 ٹیم کا مسلسل دوسری مرتبہ ریجنل چیمپئن بننا اور طویل عرصے بعد ملتان سینئر ٹیم کا ریجنل ٹائٹل جیتنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام عہدیدار اور کلب نمائندگان مل کر کرکٹ کی بہتری اور نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے کردار ادا کریں گے ۔