5افراد کی کھیتوں میں کام کرنے والے بچے سے زیادتی کی کوشش

5افراد کی کھیتوں میں کام کرنے  والے بچے سے زیادتی کی کوشش

جلال پورپیروالہ (نامہ نگار)5افراد کی کھیتوں میں کام کرنے والے بچے سے زیادتی کی کوشش، شور واویلا پر والدہ بچانے گئی تو اسماعیل وغیرہ نے خاتون تشدد کا نشانہ بنایا۔۔۔

 تفصیل کے مطابق بستی بھٹہ پونٹہ میں جلیل نامی لڑکا باغ میں مزدوری کررہا تھا کہ اسماعیل وغیرہ 5 افراد نے زیادتی کی کوشش کی. شور واویلا پر اہل علاقہ اور اس کی والدہ ثمینہ بی بی کے پہنچنے پر مبینہ ملزمان نے ثمینہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا. خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی. اطلاع ملنے پر صدرپولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں