نوجوان وکلا کو اعلیٰ اخلاقی اقدار کو اپنا شعار بنانا چاہیے : شاہد اقبال
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری اور ممتاز ماہر قانون دان چوہدری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔
نوجوان وکلا کو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، قانون کا گہرا مطالعہ اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کو اپنا شعار بنانا چاہیے تاکہ وہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کے لیے مو ثر کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے نوجوان وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکالت ایک مقدس اور باوقار پیشہ ہے ، جس میں کامیابی کے لیے محنت، دیانت داری، برداشت اور مسلسل مطالعہ بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔