عبد القیوم نے علامہ محمد ناصر مدنی کی عیادت کی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )معروف بزنس مین و سماجی شخصیت چوہدری عبد القیوم نے لاہور میں پاکستان کے معروف مذہبی سکالر علامہ محمد ناصر مدنی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی۔
اس موقع پر چوہدری عبد القیوم نے نیک خواہشات کے اظہار کے طور پر علامہ محمد ناصر مدنی کو گلدستہ بھی پیش کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامل صحت و تندرستی، لمبی عمر اور دین اسلام کی خدمت مزید جذبے اور اخلاص کے ساتھ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔