پھلوں ، سبزیوں کی قیمتیں عام شہری کی قوتِ خرید سے باہر

 پھلوں ، سبزیوں کی قیمتیں عام شہری کی قوتِ خرید سے باہر

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں میں باقاعدہ نگرانی یقینی بنائیں : شہری

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) مسلسل بڑھتی مہنگائی کے باعث پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں عام شہری کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے ، جبکہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے بنیادی ضروریات پوری کرنا بھی دشوار ہو گیا ہے ۔ ان کے مطابق ٹماٹر، پیاز، آلو سمیت مختلف سبزیوں اور موسمی پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باعث لوگ ضرورت کے مطابق خریداری سے محروم ہیں اور صحت بخش خوراک کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ شہریوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے ، سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں میں باقاعدہ نگرانی یقینی بنائیں تاکہ عوام کو مناسب نرخوں پر پھل اور سبزیاں دستیاب ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں