عرفان محمود ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن آفیسر ڈی جی خان تعلیمی بورڈ تعینات
ملتان(خصوصی رپورٹر) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے پرسنل سیکرٹری ٹو وائس چانسلر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ کوارڈینیشن عرفان محمود کو تین سال کے لئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈیرہ غازی خان میں ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن آفیسر (گریڈ 18) تعینات کر دیا ہے۔
اس حوالے سے سیکشن آفیسر بورڈز کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان محمود کو پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے تحت فوری طور پر تین سالہ ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے۔