۔ یتیم بچی سے زیادتی کے ملزم گرفتارنہ ہونے پرورثائکا احتجاج

۔ یتیم بچی سے زیادتی کے ملزم گرفتارنہ ہونے پرورثائکا احتجاج

جہانیاں (نمائندہ دنیا ) جہانیاں تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں واقع نواحی گاؤں 138 میں12 سالہ یتیم بچی سے مبینہ زیادتی کے۔۔۔

مقدمے میں نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری پر متاثرہ بچی کے ورثاء سراپا احتجاج بن گئے ،وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ حکام سے انٖصاف کی اپیل ورثاء کا کہنا ہے کہ انصاف کے حصول کے لیے وہ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، مگر متعلقہ پولیس کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ورثاء کے مطابق بچی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں مقدمہ نمبر 401/26 درج کیا جا چکا ہے ، تاہم ایف آئی آر کے اندراج کے باوجود نامزد ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان بااثر افراد ہیں، جنہیں مبینہ طور پر سیاسی پشت پناہی حاصل ہے ، جبکہ پولیس بھی ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے ، جس کے باعث ملزمان آزادانہ گھوم رہے ہیں اور متاثرہ خاندان شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہے ۔ ورثاء نے الزام عائد کیا کہ متعدد بار متعلقہ پولیس حکام سے رجوع کرنے کے باوجود انہیں صرف یقین دہانیاں کرائی گئیں، لیکن عملی طور پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...