خلیل مسیح مسلم لیگ ق اقلیتی ونگ بورے والا کے صدر نامزد

خلیل مسیح مسلم لیگ ق اقلیتی ونگ  بورے والا کے صدر نامزد

گگو منڈی(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ضلعی صدر صدیق یوسف آرائیں نے خلیل مسیح کو مسلم لیگ (ق) اقلیتی ونگ تحصیل بورے والا کا صدر نامزد کر دیا۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق اقلیتی برادری کے نمائندہ افراد نے صدیق یوسف آرائیں سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جہاں نامزدگی کا اعلان کیا گیا۔اس موقع پر صدیق یوسف آرائیں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) میں اقلیتی برادری کو اہم مقام حاصل ہے اور انہیں پارٹی میں بھرپور نمائندگی دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل مسلم لیگ (ق) کی پالیسیوں میں ہے اور عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔ملاقات میں اقلیتی برادری کے افراد نے خلیل مسیح کو مبارکباد پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...