میپکو نجکاری کے خلاف بورے والا میں بھی ملازمین کی ہڑتال
گگو منڈی(نامہ نگار)واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی کال پر میپکو ڈویژن بورے والا میں ملازمین نے مکمل ہڑتال کی اور ۔۔۔
دفاتر کی تالہ بندی کر کے کام بند رکھا۔تفصیلات کے مطابق ملازمین نے یونین عہدیداران کے ہمراہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ میپکو ایک منافع بخش قومی ادارہ ہے ، جس کی نجکاری سے ادارے اور ملازمین دونوں متاثر ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ نجکاری کے بعد عوام کو بجلی کی فراہمی اور دیگر سہولیات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔یونین رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میپکو کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے کر ملازمین کے تحفظات دور کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments